Daily Mashriq

گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا رنگارنگ پریمیئر

گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا رنگارنگ پریمیئر

نیویارک: مشہور زمانہ امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے  آٹھویں سیزن کا رنگا رنگ پریمیئر شو نیویارک میں ہواجہاں گیم آف تھرونز کا جادو شائقین کےسر چڑھ کر بولنے لگاٹی وی سیریز کے ستارے آخری بار ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئے۔

شائقین کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں ایچ بی او کی مشہور سیریز’’گیم آف تھرونز‘’ کے آٹھویں سیزن کا رنگا رنگ پریمیئر  شو نیویارک میں سجایا  گیا، تقریب  میں “ایملی کلارک”،”  کٹ ہیرنگٹن”،”روز لیزلی”، “صوفی ٹرنر” اور” مے سی ولیمز” سمیت سیریز کی اسٹار کاسٹ  نے شرکت کی۔ اس موقع  پر مداحوں کی بہت  بڑی تعداد اپنے من پسند اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب رہی۔

ٹی وی سیریز کے ستاروں  نے ریڈ کارپٹ پر اپنے کردار سے جڑے یاد گار لمحات کا ذکر کیا اور بتایا کہ ہرکسی نے اپنے کردار سے جڑی کوئی نہ کوئی چیز یاد گار کے طور پر اپنے پاس رکھی ہے۔ گیم آف تھرونز سیریز کے  اب تک  7 سیزن  ریلیز  ہو چکے ہیں اور تمام ہی نے کامیابی کے ریکارڈ توڑے۔

ایچ بی اُو کی سب سے کامیاب ترین سیریز کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں، جو بے صبری سے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط نشر ہونے کے لیے 14 اپریل کا انتظار کر رہے ہیں۔ مداح کئی سال سے جاری خون ریز جنگ کے بعد “نائٹ کنگ”،”جان اسنو”،”آریا اسٹارک”، سانسا اسٹارک”اور”خالیسی” میں سے7 سلطنتوں کے تخت و تاج کے واحد حکمران کا نام جاننے کے لیے بے قرار ہیں۔

متعلقہ خبریں