Daily Mashriq

وزیراعظم کا قبائلی اضلاع کیلئے10 سالہ خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا قبائلی اضلاع کیلئے10 سالہ خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کیلئے دس سالہ خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے آج شام ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی پرہرسال ایک سوارب روپے خرچ کیئے جائیںگے ۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں تعلیم ' صحت اور کھیلوں کی سہولتوں میں اضافہ کیاجائے گا ۔عمران خان نے کہاکہ ماضی کی دو حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور بدعنوانی سے قومی معیشت بحران میں ہے ۔اس سے قومی قرضوں میں چھ ہزار ارب روپے سے تیس ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی تقریباً نصف آمدن غیرملکی قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہورہی ہے ۔انہوں نے حزب اختلاف کی احتجاجی سیاست پر تنقید کی اورکہاکہ وہ اپنے کرتوتوں پرپردہ ڈالنے کیلئے ایسا کررہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ بدعنوان عناصر کو کوئی این آر او نہیں دیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ قبائلی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے اقتصادی راہداری قائم کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں