لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دیا تھا ، پنجاب حکومت نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ۔ جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی فل بینچ فریقین کے دلائل سننے کے بعد 24 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے سنگل بینچ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں