Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں اہم سیکیورٹی اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز، داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن عمل میں تعاون بڑھانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی، زلمے خلیل زاد نے ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ 

متعلقہ خبریں