Daily Mashriq


ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اہم ترین میچ 1-1 گول سے برابر

ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اہم ترین میچ 1-1 گول سے برابر

ویب ڈیسک:ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل نہ کر پایا، گروپ ڈی میں ملائیشیا کے خلاف میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہوگیا، تاہم گرین شرٹس کے ناک آوٹ میں رسائی کا امکان ابھی روشن ہے۔

قومی ٹیم اب اتوار کو آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے مقابل آئے گی، اس میں کامیابی ہی گرین شرٹس کو اگلے مرحلے میں پہنچاپائے گی، بدھ کو گروپ ’ ڈی‘ کے ایک اور مقابلے میں جرمنی نے نیدرلینڈز کو 4-1 سے مات دیکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

متعلقہ خبریں