Daily Mashriq


سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کردیا، طاہر القادری

سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کردیا، طاہر القادری

ویب ڈیسک:حکومت نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی، جے آئی ٹی کے قیام کی مخالفت نہ کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں،سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے، پانچ رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی خوشیاں لوٹا دیں، سپریم کورٹ نے ہمارے لیے انصاف کی امید کا چراغ جلایا ہے۔

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا اعلیٰ عدلیہ نے واضح کر دیا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے چراغ ابھی روشن ہیں، میری بات کو ججز نے اطمنان کے ساتھ سنا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کردیا، حکومت نے تحقیقات کے لیے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، ہم حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے جے آئی ٹی کے قیام کی مخالفت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جی آئی ٹی بنانے کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست نمٹا دی۔

کیس کا پس منظر؛

17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزاحمت پر پولیس کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں