Daily Mashriq

لاہور میں بیوی سے لڑائی پر شوہر نے 9 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک دیا  

لاہور میں بیوی سے لڑائی پر شوہر نے 9 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک دیا  

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر شوہر نے بیوی سے لڑائی کے بعد 9 ماہ کی بچی کو چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔

پولیس کے مطابق والدہ نے بیان دیا کہ شوہر نوید کے بہنوئی سنی پطرس گھر آئے ہوئے تھے، اس دوران بچی نے رونا شروع کردیا جس پر پطرس نے پوچھا کہ بچی کیوں رورہی ہے۔بچی کی والدہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ ’سنی پطرس کے پوچھنے پر میں نے از راہ مذاق کہہ دیا کہ بچی آپ کی موجودگی کی وجہ سے رورہی ہے جس پر میرے شوہر اور  پطرس ناراض ہوگئے اور  مجھ سے جھگڑنے لگے۔خاتون کے بیان کے مطابق جب جھگڑا بڑھ گیا تو دونوں افراد بچی کو چھت پر لے گئے اور نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس نے بتایا کہ والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں