Daily Mashriq

انگلینڈ کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے  

انگلینڈ کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے  

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے۔

اپنے زمانے کے شہرہ آفاق بولر کی عمر 70 برس تھی اور انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔

70 سالہ باب ولس جب 1984 میں ریٹائر ہوئے تو دنیا بھر میں ڈینس للی کے سوا کسی کی وکٹوں کی تعداد ان سے زیادہ نہیں تھی۔

 انہوں نے 1971 میں 21 برس کی عمر میں انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ 90 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 325 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 1984 میں تھا۔

64 ون ڈے میچز میں باب ولس نے 80 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر دنیائے کرکٹ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی باب ولس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں