Daily Mashriq

بلال اشرف دنیا کے 10 پرکشش مردوں میں شامل

بلال اشرف دنیا کے 10 پرکشش مردوں میں شامل

کراچی: غیر ملکی اخبار’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستانی اداکاربلال اشرف رواں سال پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرارپائے ہیں۔

پاکستانی اداکاربلال اشرف کے مداح ان کے خاصے دیوانے ہیں اوراب ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا جب غیرملکی برٹش ایشیائی اخبار’ایسٹرن آئی‘ نے انہیں رواں سال 2019 میں پاکستان کا سب سے پرکشش مرد قراردیا۔

صرف یہی نہیں بلال اشرف وہ واحد پاکستان اداکارہیں جنہوں نے اخبارکی جاری کردہ فہرست کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔ بلال اشرف کو یہ اعزاز ان کے مداحوں نے ووٹ کی صورت میں دیا جس میں وہ سب سے دلکش قرار پائے۔ اس حوالے سے اداکارنے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فہرست کا حصہ بننے پر نہایت خوش ہیں اور انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس خوشی سے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کی ہمت ملتی ہے۔ دیگر فنکار جو اس فہرست میں شامل ہیں ان میں محسن خان، ٹائیگرشروف ، زین ملک ، ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں بلال اشرف نے ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں