Daily Mashriq

سپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،کنیڈین ہا ئی کمشنر

سپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،کنیڈین ہا ئی کمشنر

مردان (بیورو رپورٹ )پا کستان میں کنیڈین ہا ئی کمشنر ونڈی گیلمور نے کہا ہے کہ اسپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کی بحالی اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا کینڈین حکو مت بھی اس حوالے سے بھر پور تعاون کر ے گی وہ مردان میں مرکزسماعت و گویائی سنٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔کینڈین ہا ئی کمشنر نے اس موقع پر سکول کے مختلف حصو ں کا دورہ کیا وہ بچوں کے کلاس رومز میں گئیں اور ان سے بات چیت بھی کی اس موقع پر ایم این اے شاہین سیف اللہ،پی ٹی آئی کی خاتون مرکزی رہنما ء نیلم طورو اور ممتاز سوشل ورکر فاروق خان طورو بھی موجود تھے ۔کینڈین ہا ئی کمشنر نے ویزیٹر بک میں اپنے تا ثرات درج کئے خصوصی بچوں نے مہمان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو ئیں اور اپنے محصوص انداز میں انہیں ویلکم کیا۔ہا ئی کمشنر ونڈی گیلمور نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے قائم کر دہ سنٹرز کو چلا نا انتہا ئی مشکل کا م ہے جنہیں طورو فیملی احسن طر یقے سے نبھارہی ہے میر ے لئے یہ انتہا ئی خو شی کی با ت ہے کہ مجھے چند لمحات اسپشل بچوں کے ساتھ گزارنے کا مو قع ملا ۔ مہمان نے بچوں کے ہا تھوں کی بنا ئی ہو ئی اشیا ء پرس، کمبل، رومال بیڈ شیٹ دیکھی اور اس میں خصو صی دلچسپی ظاہر کی بچوں کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے ادارے میں الہ سماعت کے مرمت اور دیگر تکنیکی آلات کے لیب کا بھی دور ہ کیا اور ماہر ین سے اس حوالے سے مختلف سوالات کئے ادارے کے سربراہ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے مہمان کو بتا یا کہ مردان کے علاوہ گردونواح کے علاقوں کے طلبا ء بھی زیر تعلیم ہیں تاہم مالی مشکلات کے باعث مزید سپشل بچوں کو داخلہ نہیں دے سکتے ادارے کی جانب سے مہمان کو ادارے کا شیلڈپیش کیا گیا جبکہ مہمان خاتون نے بچوں میں تحالف تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں