Daily Mashriq

محکمہ ہیلتھ میں ای پروکیورمنٹ سسٹم جلد متعارف کرایا جائیگا،ہشام انعام اللہ

محکمہ ہیلتھ میں ای پروکیورمنٹ سسٹم جلد متعارف کرایا جائیگا،ہشام انعام اللہ

پشاور(مشرق نیوز)وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں ای۔پروکیورمنٹ سسٹم کو بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ای۔پروکیورمنٹ سسٹم کی تیاری کے حوالے سے دی جانیوالی بریفنگ کے دوران کیا۔اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ یحییٰ اخونزادہ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل، کے پی آئی ٹی بورڈ کے نمائندہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ادویات اور طبی مشینری کی خریداری کو شفاف اور کرپشن سے پاک بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وزیر صحت نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تمام لوازمات پورے کرکے سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ جمع کرائیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم سے ادویات اور دیگر میڈیکل آلات اور مشینری کی خریداری میں شفافیت آئے گی اور کئی گنا کم وقت میں خریداری ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی اگلی بڈنگ تجرباتی بنیادوں پر ای۔ پروکیورمنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں