Daily Mashriq

جنوری اور فروری میں سری لنکا کے بدھ مت پیروکار پختونخوا آئیںگے

جنوری اور فروری میں سری لنکا کے بدھ مت پیروکار پختونخوا آئیںگے

پشاور( مشرق نیوز) سینئر وزیر برائے سیاحت وآرکیالوجی عاطف خان کیساتھ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں سری لنکا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور مذہبی سیاحت، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔سینئر وزیر نے ہائی کمشنر کو صوبے میں مذہبی سیاحت کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں %72 بدھ مت مذہب کے لوگ آباد ہیں،جنوری اور فروری میں سری لنکا کے بدھ مت کا وفد پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخوا کا دورہ کریگا، وفد بدھ مت کے مقدس مقامات پر عبادات اور اپنے مذہبی رسومات ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ صوبائیحکومت کی طرف سے بدھ مت کے مذہبی مقامات محفوظ کرنا خوش آئند ہے، جسکے ذریعے مذہبی سیاحت فروغ پائے گی۔سینئر وزیر نے سری لنکن ہائی کمشنر کو صوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدھ مت کے2000 مقدس مقامات موجود ہیں جو 2ہزار سال سے زائد تاریخ رکھتے ہیں۔ آرکیالوجیکل سائٹس کے حوالے سے جلد بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں