Daily Mashriq

وزیراعظم آج ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کریں گے

وزیراعظم آج ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کریں گے

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کو کاغذوں سے پاک کرنے کے فیصلے کے تحت وزیراعظم عمران خان آج ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کریں گے۔

ڈیجیٹل پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔ مہم کے تحت حکومتی اداروں کو کاغذوں سے پاک (پیپر لیس) بنایا جائے گا۔

مہم کے تحت سرکاری اداروں کے درمیان خط و کتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک سونپا تھا جس پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر 3 ماہ میں کام مکمل کیا۔

ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہوگا۔

متعلقہ خبریں