چترال،برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق

چترال،برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہرچترال کےعلاقے شیرشال میں برفانی تودہ گرگیاجس کےنتیجے میں تودے کےنیچے متعدد افراد دب گئے ہیں،جبکہ 14 کی لاشوں کو نکال لیاگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق چترال میں کریم آباد کے علاقے شیرشال میں برفانی تودہ گرنے سے 20سے زائد مکانات تودت کی زدمیں آگئے ہیں.  جس کے نتیجے میں 14افراد   جاں بحق ہو گئے  ذرائع کے مطابق ابھی بھی متعدد افراد تودے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔جبکہ مقامی افراد  او چترال سکاوٹ  کی امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

شدید برفباری سے راستےبند ہوگئے ہیں جس کی وجی سے ریسکیو اداروں کو حادثے کے مقام پر  کام کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔

برفباری کے باعث  بجلی نظام بھی متاثر  ہوا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ کے مطابق گزشتہ رات وادی کریم آباد کے شیر شال گاؤں  کو وارننگ دی تھی کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہوں، سات گھرانوں نے نقل مکانی کی مگر تین گھرانوں نے جانے سے انکار کیا۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں پاک افغان سرحد کے قریب دامیل کے مقام پر چترال سکاؤٹس کے پشوتان پوسٹ پر رات گئے برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں سات سپاہی دب گئ۔جن میں سے ایک سپاہی ارشاد الحق ولد فضل حق سکنہ جان بحق ہو گیا۔

متعلقہ خبریں