مسئلہ کشمیر کاحل،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنایا جائے,وزیراعظم شاہدخاقان عبسای

مسئلہ کشمیر کاحل،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنایا جائے,وزیراعظم شاہدخاقان عبسای

ویب ڈیسک:کشمیریوں کی امنگوں اورسلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سترسال گزرنے کے باوجودکشمیری عوام حق خود ارادیت سے محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2016 سے بھارتی مظالم میں سیکڑوں کشمیری شہید اور 20,000 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ پیلٹ گنوں کے سفاکانہ استعمال سے 200 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حریت رہنماؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر ہراساں کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر اور او آئی سی ٹیم کو مقبوضہ کشمیرنہیں جانے دیاگیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو بطور ڈھال استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیر بھائیوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت سے دستبردار نہی٘ں ہوگا، جبکہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے منشورکے احترام کے لیے دباؤ ڈالےاورمعصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں، کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں