لیبیا حادثےکامرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

لیبیا حادثےکامرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک:گوجرانوالہ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث اور لیبیا حادثے کامرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے لیبیا حادثے کے مرکزی ملزم محبوب شاہ اور اس کے ساتھی مدثر کو گرفتار کرلیا جو کہ اہم ترین انسانی اسمگلر ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محبوب شاہ اور اس کا ساتھی مدثر لوگوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے دبئی پھر لیبیا اور پھر یورپ بجھواتے تھے، ملزم کا بھائی کاکا شاہ لیبیا اور بیٹا سجاد شاہ اٹلی میں مقیم ہے ملزم اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا کاروبارکرتا تھا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزم ایک دربار میں گدی نشین ہے ملزم اور اس کا ساتھی مدثر لوگوں کو بیرون ممالک بجھوانےکاجھانسہ تھے۔ 

متعلقہ خبریں