Daily Mashriq

نقیب قتل کیس،راوانوار کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا،مظاہرین

نقیب قتل کیس،راوانوار کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا،مظاہرین

ویب ڈیسک:نقیب اللہ محسود کےماورائے عدالت قتل کیخلاف آل پختون قومی جرگے کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے آل پاکستان پختون قومی جرگے کا احتجاجی کیمپ آج پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ احتجاجی کیمپ میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کراچی میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے ملزم سابق ایس ایس پی راو انوار کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔آل پختون قومی جرگے نے حکام کو 5مطالبات پیش کیے ہیں جن میں  راو انوارکی ساتھیوں سمیت پھانسی،چیف جسٹس کی سربراہی میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والے پشتونوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام،لاپتہ افراد کی عدالت میں پیشگی اور بے گناہوں کی رہائی سمیت فاٹا خاص طور پر وزیرستان میں بچھی بارودی سرنگوں کو دور کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں