عوام سے میرا رشتہ کوئی بھی عدالت نہیں توڑ سکتی،نوازشریف

عوام سے میرا رشتہ کوئی بھی عدالت نہیں توڑ سکتی،نوازشریف

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا۔

مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، یوم کشمیر پر دل بہت دکھی ہے، مجھے نااہل قرار دے دیا گیا لیکن کشمیری عوام سے نواز شریف کے رشتے کو کوئی فیصلہ توڑ نہیں سکتا۔ 

نواز شریف نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کا درد ہمارا درد ہے، بھارت کشمیر کو زبردستی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے، لیکن کوئی بھی طاقت کشمریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔

متعلقہ خبریں