Daily Mashriq


نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، مریم نواز

نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، مریم نواز

نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں فوٹو: فائل لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کےلیے ان کی صاحبزادی مریم نواز سروسز اسپتال لاہور پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت دے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔واضح رہے کہ نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی، جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ ان کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔

متعلقہ خبریں