نیویارک، ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی، درجنوں زخمی

ڈیسک:واقعہ نیو یارک کے علاقے بروکلین کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،جہاں  صبح رش کے وقت ایک مسافر ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

لانگ آیلینڈ ریل روڈ پر چلنے والی ریل گاڑی اس وقت پٹری سے اتر گئی جب وہ رکنے میں ناکام ہوئی اور ایک ابھرے ہوئے بلاک سے ٹکرا گئی جس کے باعث بعض مسافر گر کر زخمی ہو گئے۔

 

نیویارک کے گورنر انیڈریوکومو  کا کہنا ہے کہ ٹرین فار روکوے سے آرہی تھی تاہم وقت پر بریک نہ لگنے کی وجہ سے وہ  بلاک سے ٹکرا کر پٹری سے نچے اُتر گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا  کہ اس بارے میں  مزید تحقیق کی جائے گی۔

دوسری جانب میٹروپولٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے چیئرمین ٹام پرینڈورگسٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار ممکنہ طور پر انجینئر ہیں جو بلاک سے قبل ٹرین کو روکنے میں ناکام رہے، جس وقت ٹرین کو حادثہ پیش آیا اس کی رفتار 10 سے 15 میل فی گھنٹہ تھی، جو معمول کی رفتار ہے۔

زخمیوں میں سے گیارہ افراد کو اسپتال لے جایا گیا جبکہ دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں نیو جرسی میں ہونے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 114 زخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ خبریں