Daily Mashriq


 کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ حق خود ارادیت منا رہے ہیں

ڈیسک:کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں ۔

اقوام متحدہ نے پانچ جنوری1949 میں ایک قرارداد منظور کی جس میں جموں و   کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا گیا اور انہیں آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں5 جنوری1949 کادن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرتے ہوئے ان پرعملدرآمد کرے اور اس تنازعے کو کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔

آزاد کشمیر اور پاکستان میں مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اس سلسلے میں مختلف پروگراموں، سیمیناروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب مبذول کرائی جاسکے۔

متعلقہ خبریں