امریکی افواج کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،اوباما

ڈیسک:امریکی فوج کے کمانڈر انچیف صدربراک اوباما کو فوج نے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ورجینیا میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی،

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے فوجی مرکز میں مسلح افواج کی تقریب  کیا گیا ۔

جس میں امریکی صدر اوباما اور وزیر دفاع ایش کارٹر سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں فوجی دستوں نے مارچ بھی کیا۔

تقریب میں صدر اوباما کو کمانڈر ان چیف کی خدمات سرانجام دینے پر میڈل  پیش کیا گیا۔

اس موقع پر صدراوباما نے امریکی فوج کا کمانڈرانچیف بننے کو بڑا اعزاز قراردیا اور کہا کہ میں آپ کے سامنے موجود ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ دنیا کی تاریخ کی سب سے عظیم فوج کے کمانڈر انچیف کی ذمہ داریاں نبھانے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کو امریکی صدرکا منصب سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں