Daily Mashriq


معروف کلاسیکل پٹیالہ گھرانہ ایک اور معروف کلاسیکی استاد سے محروم،

معروف کلاسیکل پٹیالہ گھرانہ ایک اور معروف کلاسیکی استاد سے محروم،

ڈیسک:1935ءمیں بھارت کے قصبے پٹیالہ میں آنکھ کھولنے والے استاد فتح علی خاں عرف بڑے خاں نے چودہ سال کی عمر میں کولکتہ میں ہونیوالی آل بنگال میوزک کانفرنس میں اپنے بھائی استاد امانت علی خاں کے ہمراہ پرفارم کر کے دنیائے کلاسیکی موسیقی میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

 استاد فتح علی خان استاد امانت علی خان کے بھائی تھے۔

انہیں کلاسیکی موسیقی کے حوالے سے بہترین خدمات کے صلے میں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

بچپن ہی سے کلاسیکی گائیکی کی تربیت حاصل کرنے اور کئی معروف گلوکاروں کو تربیت دینے والے استاد فتح علی خان نے 82سال کی عمر میں انتقال  پائی ۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے معروف کلاسیکل گلوکار استاد بڑے  فتح علی خان پھپھپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی روز سے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔

متعلقہ خبریں