امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کر دیا

امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدرنورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حقانی نیٹ ورک اور دیگر طالبان گروپس کےخلاف فیصلہ کن کارروائی تک سیکیورٹی تعاون معطل رہے گی۔

امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی   تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ فوجی سازو سامان بھی روک دیا۔ان کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال ہو سکتی ہے جبکہ روکی جانے والی سیکیورٹی امداد کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہےامریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدرنورٹ نے یہ بھی کہا کہ خطے میں دہشت گردی کےخلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے نقصان نہیں اٹھایا تاہم پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں