پاک فضائیہ کےسابق سربراہ ایئرمارشل (ر)اصغرخان انتقال کرگئے

پاک فضائیہ کےسابق سربراہ ایئرمارشل (ر)اصغرخان انتقال کرگئے

پاک فضائیہ کے سابق ائیرمارشل اصغرخان انتقال کرگئے اصغر خان طویل عرصہ سےعلیل تھے۔

مرحوم اصغرخان 35سال کی عمرمیں پاک فضائیہ کےسربراہ مقررہوئےتھے،مرحوم اصغر خان کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ قرار دیے گئے۔

سابق ایئر چیف مارشل (ر )اصغرخان  گزشتہ کئی روز سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے اور دل کے دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔

اہم شخصیات ۔۔ تعزیتی اظہار۔۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کاسابق ایئرمارشل اصغرخان کےانتقال پرگہرےرنج وغم کااظہار۔

 ایئرچیف  کا کہنا ہے کہ  ایئرمارشل(ر)اصغرخان نےجانفشانی،بہادری سےنوزائیدہ ایئرفورس کی قیادت کی ، اصغرخان اعلیٰ کردار،غیرمعمولی پیشہ وارانہ صلاحیت،غیرمتزلزل عزم کےپیکرتھے،اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سےپاک فضائیہ کوجدیدفضائی قوت بنانےمیں اہم کرداراداکیا۔

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے سابق ایئر مارشل اصغر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ،اصغر خان مرحوم کےدرجات  کی بلند کیلئے دعا۔

چیئرمین پی ٹِی آئی  عمران خان کا سابق ایئر مارشل اصغر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار،سابق ائیرمارشل اصغرخان معتبر شخصیت اور بااصول سیاستدان تھَے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف  ،پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف  اور  آصف علی زرداری کا سابق ائیرمارشل اصغرخان کے انتقال پر اظہار افسوس ، خاندان سے اظہار تعزیت۔

متعلقہ خبریں