Daily Mashriq

 رانا ثناء کا شیخ رشید کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان

رانا ثناء کا شیخ رشید کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب کے سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھیجنے کا اعلان کردیا۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہاہوں، میری استدعا ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، شیخ رشید دھوکا باز انسان ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے اس ریفرنس میں تین نکات ہیں، شیخ رشید نے کشمیر کاز کے ساتھ غداری کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا، انہوں نے کشمیر کاز کے نام پر جعلی ٹریننگ کیمپ بنایا تھا، اس کے علاوہ شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے اور لوگوں سے بھتہ وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرام کی کمائی سے شیخ رشید نے جائیدادیں بنائی ہیں، انہوں نے اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر پراپرٹی بنائی، ان کی حقیقت طبی معائنے کے بعد سامنے آجائے گی۔

متعلقہ خبریں