Daily Mashriq

پاک فوج کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ شامل

پاک فوج کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ شامل

ویب ڈیسک:پاک فوج کے آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے مقامی سطح پر تیار کردہ اے 100 راکٹ آرٹلری کے ملٹری لانچ راکٹ سسٹم میں شامل کرلیا۔ اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملکی سطح پر اے 100 راکٹ بنانے پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کے کام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ڈیفنس انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ ملکی سطح پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے خود بنایا ہے جو کہ 100 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

متعلقہ خبریں