Daily Mashriq

نام نہاد صحافیوں کا بلیک میلر گروہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا، فواد چوہدری

نام نہاد صحافیوں کا بلیک میلر گروہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا اور باعزت لوگوں پر الزامات لگانے والا بلیک میلر گروہ جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چند نام نہاد صحافیوں دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے اپنے یوٹیوب چینل کو مشہور بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نام نہاد صحافیوں نے یہی طریقہ اختیار کیا ہوا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کوئی اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایسے لوگوں کو اپنی عزت کی پرواہ تو نہیں اور نہ ہی وہ دوسرے کو کچھ سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم ونگ فعال کردیا گیا ہے، جلد ہی ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

بعض دو ٹکے کے so called Journalists نے اپنا یو ٹیوب چینل hit کرانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ان کو hits مل جائیں ، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئ عزت ہے نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں

ایف آئ اے cyber crime wing کو فعال کیا گیا ہے انشااللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں ، انتظار کیجئے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔

 وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ان عناصر کے پیچھے لوگ ہیں اُن کی بھی شناخت ہوچکی، بس انتظار کیجئے جلد مکمل کہانی سامنے آئے گی۔

متعلقہ خبریں