Daily Mashriq

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ کو خاموش پیغام دے دیا

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ کو خاموش پیغام دے دیا

اسلام آباد: جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ کو خاموش پیغام دے دیا۔ جنرل قمرباجوہ نےجہاندیدہ انداز پومپو کو”خاموش پیغام‘‘ دے دیا ہے ’’اس بار ہمیں معاف رکھیے گا‘‘۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکیوزیر خارجہ کو ایک کاموش پیغام دیا ہے۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو کہا ہے کہ پاکستان کو اس مرتبہ معاف ہی رکھیے گا۔

ایران میں حکمراں جماعت کی مسجد پر سرخ پرچم لہرانے لگاد،فارس میں سرخ پرچم اوئل سے طبل جنگ کی علامت سمجھا جاتا ہے، جنرل قمرباجوہ نےجہاندیدہ انداز پومپو کو”خاموش پیغام” دے دیا ہے “اس بار ہمیں معاف رکھیے گا” تاہم خطے کےحساس تناظر میں جنگ مناسب نہیں ہوگی، لوگ فوج میں جان دینے جاتے ہیں

 تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کا ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہنا پے کہ ایران میں حکمراں جماعت کی مسجد پر سرخ پرچم لہرانے لگا ہے، ایران کی جانب سے قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے لہرائے گئے سرخ پرچم پر ان کا کہنا ہے فارس میں سرخ پرچم اوئل سے طبل جنگ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ 

 جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی گفتگو سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جنرل قمرباجوہ نے جہاندیدہ انداز پومپو کو”خاموش پیغا‘‘ دے دیا ہے ’’اس بار ہمیں معاف رکھیے گا” تاہم خطے کے حساس تناظر میں جنگ مناسب نہیں ہوگی، لوگ فوج میں جان دینے جاتے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ہوئے رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ ایران سے بات کریں۔

متعلقہ خبریں