Daily Mashriq

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔

آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی منظور کی گئی اس قرارداد کی یاد دہانی کرانا ہے جس میں کشمیری عوام سے رائے شماری کے آزادانہ انعقاد شامل ہے۔ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں منظور کی گئی ایک قرار داد کے ذریعے عالمی برادری نے ریاست جموں کشمیرکے عوام کے آزادانہ طور پر اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیا تھا۔

بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے تاہم آزادی کی جدوجہد جاری ہے ۔ گزشتہ سال 2016 کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے پر امن مظاہروں کو کچلنے کے لیے خواتین بچوں سمیت ہزاروں افراد کو شہید کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو دہائیں بیت گئیں ہیں، تاہم کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھمنے کی بجائے اور تیز ہوگیا ہے۔ سیکڑوں شہادتوں، پیلٹ گنوں سے معذوری اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی اور جنون پکڑ رہا ہے۔

کشمیریوں کا بڑا مطالبہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت ہے، جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کے دن پانچ جنوری کو یوم حق خودارایت منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سرحد کے آر پار اور دنیا بھر میں موجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے سیمینار، مذاکروں احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کرتے ہیں، جبکہ احتجاج کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہیگا۔

شاہ محمود قریشی

اس دن کی مناسب سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہر روز کشمیریوں کی بنیادی انسانی عزت و وقار پامال ہو رہی ہے، جموں وکشمیر میں بدترین مصائب، ظلم جبر و استبداد کا سامنا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ کشمیریوں کا ان کاحق اب تک نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کيے ہوئے وعدے کو 71سال ہونے کو ہيں، کشمیریوں کے ساتھ کيے ہوئے وعدے کو71سال ہونے کو ہيں۔

متعلقہ خبریں