Daily Mashriq

مودی حکومت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ویژن کے تحت ملک میں مسلمانوں پر سرعام تشدد کررہی ہے،وزیراعظم

مودی حکومت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ویژن کے تحت ملک میں مسلمانوں پر سرعام تشدد کررہی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ میں حالیہ قابل مذمت واقعہ ان کے ویژن کے برعکس ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو پولیس اور عدلیہ کے ذریعے تحفظ ملتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کےخلاف اس واقعے اور معمول کے حملوں میں فرق ہے جس کی مودی حکومت پشت پناہی کررہی ہے اور یہ اس کے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر سرعام تشدد کرنےوالے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈوں کو ناصرف مودی حکومت کی حمایت حاصل ہے بلکہ بھارتی پولیس بھی ایسے حملوں کی سرپرستی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں