Daily Mashriq


پاناما تحقیقات،فیصلہ کن مرحلہ،مریم نواز کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی

پاناما تحقیقات،فیصلہ کن مرحلہ،مریم نواز کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی

اسلام آباد : وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز آج جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونگی،چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری  بھی آج طلب ۔

پاناما عمل در آمد کیس  اپنی اپنی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے  پاناما جے آئی ٹی میں اہم پیشاں کا سلسلہ جاری ہے آج وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگی۔وزیراعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے دوسری اہم پیشی چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہوگی۔جے آئی ٹی کے پاس کام کےلیے صرف 4دن باقی بچے ہیں۔اور اپنی حتمی رپورٹ 10جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔اس  موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے ساتھ بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں کی آمد کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سےاظہار یکجہتی  کیلئے اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں