وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم تاجکستان کے صدر ایمومالی رحمون کی دعوت پر 2روزہ  دورے پر تاجکستان  پہنچ گئے۔

وزیراعظم نواز شریف  کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد  تاجکستان پہنچ گئے  ،وزیر دفاع  خواجہ آصف ،وزیر تجارت کرم دستگیر  اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز  کے علاوہ  وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی، چیئرمین این ایچ اے،وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام   وفدمیں شامل ہیں ۔وزیراعظم تاجکستان کےصدر ایمومالی رحمون کی دعوت پر دورہ پر ہے۔دورےمیں توانائی، تجارتی ،معاشی واقتصادی شعبوں میں تعاون کے امور پر بات چیت ہوگی۔ یہ دورہ  تاجکستان علاقائی امن واستحکام اور رابطوں کو مضبوط بنانےکی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں