Daily Mashriq


مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ عمران خان کےکھلاڑی بن گئے

مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ عمران خان کےکھلاڑی بن گئے

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر ظفرعلی شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ظفر علی شاہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ ان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا۔

ظفر علی شاہ کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں پارلیمنٹ ناکام رہی، اپوزیشن اور حکومت نے مُک مُکا کیا تھا، ملک کے وزیرِاعظم نے اربوں چوری کیے، کسی کا ضمیر نہیں جاگا۔ مسلم لیگ (ن) کے سارے وزیروں کو لندن فلیٹس کا پتہ تھا۔ پاناما کا مسئلہ اسمبلی میں حل ہونا چاہیے تھا لیکن ہمیں سڑکوں پر نکلنا پڑا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ الیکشن سے قبل امیدواروں کی گرفتاری نہ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیا نیب جب باقی کرپٹ لوگوں کو پکڑتی ہے تو انہیں ایسی سہولیات ملتی ہیں، دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روپے کی قیمت کم ہونے کی ایک وجہ منی لانڈرنگ ہے، پاکستان میں بڑے پیمانے پرمنی لانڈرنگ ہوتی ہے، سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے 300 ارب کا جواب دینا ہے۔

متعلقہ خبریں