Daily Mashriq


ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کیلئے دائر درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیجانب سے لندن فلیٹ ریفرنس کا فیصلہ 7 دن کیلئے مؤخر کرنے کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی ۔ نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کی ۔نوازشریف نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان واپس آکر پیش ہونے کیلئے کچھ وقت چاہئے، لہذا فیصلہ موخر کیا جائے۔

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی غیر حاضری کے باعث ڈیوٹی جج ارشد ملک نے نوازشریف اور مریم نواز کی درخواستیں وصول کیں۔ عدالت نے کل جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ دونوں درخواستوں کی نقول نیب پراسکیوٹر کے حوالےبھی کردی گئیں۔

 یاد رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے جو کل جمعے کو سنایا جائے گا۔ گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے فیصلہ چند روز تک مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے لندن میں ہوں بھاگنے والا نہیں بلکہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہوکر فیصلہ سننا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں