Daily Mashriq


این اے 57سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

این اے 57سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

ویب ڈیسک:لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این اے 57 مری سے تاحیات نااہلی کا اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ مخالف وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی کے برعکس اپنے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ فیصلہ سنتے ہی سابق وزیراعظم کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم  احتساب عدالت میں نواز شریف سے متعلق فیصلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں