Daily Mashriq

عالمی عدالت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی  

عالمی عدالت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی  

کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میں بھارت اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی۔

بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے کی تھی جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان کر رہے تھے۔

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 21 فروری کو محفوظ کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنایا جائے گا۔

کلبھوشن کیس میں بھارت کا مطالبہ مسترد کیا جائے، پاکستان کا عالمی عدالت میں مؤقف

اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کے پیس پیلس میں فیصلہ سنائیں گے۔

کلبھوشن کی گرفتاری

واضح رہے کہ کلبھوشن یادھو   کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔

کلبھوشن کیس : پاکستان نے جواب الجواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیارواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادھو   کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔

لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں