Daily Mashriq

خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ

خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کے لئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا مسعود الرحمان کی سربراہی میں صوبے بھر کی جیلوں سے آئے سپرینڈنٹس کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں چترال سے ڈی آئی خان تک صوبے کی 28 جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کے لئے جیلوں میں ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں گرمی کی صورتحال بڑھنے کے باعث جیلوں میں موجود خواتین اور قیدی بچوں کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر جیلوں میں ائیر کولر لگائیں جائیں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر جیل سپرینڈنٹس کو اجلاس میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 سعود الرحمان کا کہنا ہے کہ ائیر کولر، مردان ، ہری پور، پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں جیل سمیت دیگر بڑی جیلوں میں بھی لگائے جائیں گے جس سے خواتین اور قیدی بچوں کو دوران قید موسمی مشکلات اور حبس کے باعث بیماریوں سے بچاؤ میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں