Daily Mashriq

مردان، خاتون نے شوہر کو آگ لگا کرزندہ جلا ڈالا

مردان، خاتون نے شوہر کو آگ لگا کرزندہ جلا ڈالا

مردان (بیورورپورٹ) ڈانگ بابا الہ داد خیل میں خاتون نے شوہر کو آگ لگا کر قتل کر ڈالا۔پولیس نے مسخ شدہ لاش برآمد کر کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ ہوتی کے علاقے ڈانگ بابا الہ دادخیل میں مسماة (س) جو چار بچوں کی ماں ہے وہ اپنے شوہر کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔گرفتار ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا خاوند آصف اسے غلط دھندے پر مجبور کررہا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے شوہر کو نشہ آور گولیاں کھلا ئیں اور پھر آگ لگا کر جلا ڈالا۔پولیس نے اطلاع پر لاش قبضے میں لے کر سائنسی خطوط پر تفتیش کرکے مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے خاتون کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں