Daily Mashriq

حکومت کی جانب سےشروع کردہ اقتصادی سفارت کاری کےمثبت نتائج برآمد ہورہےہیں:شاہ محمود قریشی

حکومت کی جانب سےشروع کردہ اقتصادی سفارت کاری کےمثبت نتائج برآمد ہورہےہیں:شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اقتصادی سفارت کاری کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میںمعاشرہ مختلف ثقافتوں پرمبنی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میںسیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ذرائع ابلاغ کو ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ملک کامثبت تشخص اجاگرکرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکرنے اور موثر سفارتکاری کرنے پر وزیرخارجہ کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ خبریں