Daily Mashriq

وزیراعظم آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹومکہ منصوبے کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹومکہ منصوبے کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹومکہ منصوبے کابھی افتتاح کرینگے ۔

منصوبے کے تحت سعودی عرب روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے امیگریشن اوردیگر کاغذی جانچ پڑتال کاعمل اسلام آبادکے ہوائی اڈے پر مکمل کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ہوائی اڈے پرسپیشل کائونٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں سعودی اہلکارموجود ہیں۔

روڈ ٹومکہ پروگرام ایک آزمائشی منصوبہ ہے جسے آنے والے برسوں میں ملک کے دیگرہوائی اڈوں تک توسیع دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امورکے ایک ترجمان نے بتایاکہ روڈ ٹومکہ منصوبہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی عازمین کے لئے ایک تحفہ ہے اور21ہزارحجاج کرام اس منصوبے سے استفادہ کرینگے ۔

متعلقہ خبریں