Daily Mashriq

اوورسیز پاکستانیوں،سرمایہ کاروں اور غیر ملکی سیاحوں کو ہوائی اڈے پر سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے،وزیراعظم

اوورسیز پاکستانیوں،سرمایہ کاروں اور غیر ملکی سیاحوں کو ہوائی اڈے پر سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں' سرمایہ کاروں اور غیر ملکی سیاحوں کو ہوائی اڈے پر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے ہوائی اڈوں پر بہترین انتظامات یقینی بنانے سے متعلق اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کی فراہمی اور امیگریشن اور کسٹم کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان بنانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے سیکرٹری ایوی ایشن ہوا بازی کی نئی پالیسی کے تحت ہوائی اڈوں کے قواعد و ضوابط اور انتظام جلد الگ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں کے بہترین انتظام اور بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دلچسپی کا اظہار کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں