Daily Mashriq

مردان میں قبرستان سے قیمتی مجسمہ برآمد

مردان میں قبرستان سے قیمتی مجسمہ برآمد

پشاور: خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں قبرستان سے قیمتی مجسمہ برآمد ہوا جسے محکمہ آثار قدیمہ نے قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔

مردان کے علاقہ سلیم خان میں مقامی لوگوں کی جانب سے قبر کے لیے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران ایک قدیم مجسمہ برآمد ہوگیا۔ لوگوں نے پولیس کی اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور مجسمہ تحویل میں لے کر محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نواز الدین کے مطابق مجسمہ کے حوالے سے معلومات کی جارہی ہیں اور ماہرین تحقیق کررہے ہیں کہ یہ کتنے سال پرانا اور کتنا قیمتی ہے۔

متعلقہ خبریں