Daily Mashriq


ادھرسےنااہل اورعوام اہل قراردےرہےہیں،نوازشریف

ادھرسےنااہل اورعوام اہل قراردےرہےہیں،نوازشریف

ویب ڈیسک: پاکستان کےعوام اب اصل مقصد کوجان چکے ہیں اب میں نہیں عوام کہہ رہےہیں کہ ووٹ کوعزت دو۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالتی  فیصلے کو شیدید تنقید کا نشانہ بنایا کہا ہمارےساتھ یہ سلوک ہورہا ہے،انتخابی نشان بھی لےلیاگیا ہماراامیدوارنےپک اپ کےنشان پرانتخاب لڑا ,سینیٹ الیکشن میں بھی ہمارے امیدواروں سےنشان چھیناگیا ہمارے سینیٹرزانتخابی نشان کےبغیرلڑے. نوازشریف کا کہنا تھا کہ نشان چھیننےسےکیایہ ہمارانشان مٹادیں گے؟ تم جتناظلم کروگےعوام اتناہی ن لیگ کاساتھ دیں گے نوازشریف نے کہا کہ ادھرسےنااہل اورعوام اہل قراردےرہےہیں وزیراعظم کوئی چورڈاکو،اسمگلر،سسیلین مافیااورگاڈفادرنہیں ہے  فیصلےمیں جان ہوتی تو تسلیم کرتے پاکستان کےعوام اب اصل مقصد کوجان چکے ہیں نوازشریف کا کہنا تھا کہ اب میں نہیں عوام کہہ رہےہیں کہ ووٹ کوعزت دو  ن لیگ نےسرگودھامیں پک  اپ کے نشان پر  20 ہزار کی لیڈ سےالیکشن جیتا نا کا مزید کہنا تھا یہ کسی فردواحدکاملک نہیں ہے جو ظلم کےآگےکھڑانہیں ہوتاوہ خودسب سےبڑاظالم ہے.

متعلقہ خبریں