Daily Mashriq


بلوچستان میں امن فراہمی کاخواب شرمندہ تعبیرہو رہاہے،آرمی چیف

بلوچستان میں امن فراہمی کاخواب شرمندہ تعبیرہو رہاہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کادورہ بلوچستانمقامی عمائدین سے ملاقات,مکران فیسٹول میں شرکت بھی کی۔

دورہ بلوچستان کے دوران آرمی چیف جنرقمر جاوید باجوہ نے رات تربت میں قیام کیاآرمی چیف نے ایف سی  ہیڈ کوارٹر تربت میں  مقامی عمائدین سےملاقات کی،ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، کمانڈرسدرن کمانڈ اور آئی جی ایف موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مکران فیسٹول میں بھی شرکت کی مکران فیسٹول میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن فراہمی کاخواب شرمندہ تعبیرہو رہاہے دیگرعلاقوں کی طرح بلوچستان کےعوام کوبھی بنیادی سہولتوں کاحق ہے آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ   بلوچستان میں امن وخوشحالی پاکستان کی ترقی کامستقبل ہےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آواران کادورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں