چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا 2018ء کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا 2018ء کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک: چیئرمین عمران خان نے کراچی کا دورہ کیااوراگلا الیکشن کراچی سے لڑنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ گلستان شہربرباد کرنے والے اسے ٹھیک نہیں کرسکتے،باریاں لینے والوں کو ہی بدلنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا   کراچی سے پورے ملک کا نظام چلتا تھا اوریہ وہ شہر تھا جہاں لوگ چھٹیاں منانے آتے تھے لیکن کراچی کے ساتھ گذشتہ دور میں زیادتی کی گئی جس طرح کے پی میں پولیس ایکٹ لائے اس طرح کراچی کی پولیس ٹھیک کرونگا ، کراچی میں رینجرز کی ضرورت پیش نہیں آئیگی ۔ عمران خان کا مزید کہناتھا کراچی میں تعلیم کا نظام ٹھیک کرینگے، کے پی میں ڈیڑھ لاکھ بچہ پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گیا۔  صحت کا نظام اوراسپتالوں کا نظام بھی ٹھیک کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں