Daily Mashriq

میک اپ کی مدد سے خود کو جوہنی ڈیپ بنانے والی آرٹسٹ

میک اپ کی مدد سے خود کو جوہنی ڈیپ بنانے والی آرٹسٹ

میک اپ کرنا شاید ہر لڑکی کو پسند ہوتا ہے اور بہت سی لڑکیاں میک اپ کرنے کو دائیں ہاتھ کا کام سمجھتی ہیں، تاہم عموماً میک اپ کو خود کو زیادہ خوبصورت دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسی فنکارائیں بھی ہیں جو میک اپ کی مدد سے کسی اور کا روپ اختیار کرلیتی ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ہی یونگ ایک ایسی ہی ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جو میک اپ کی مدد سے اپنے چہرے کو تبدیل کرکے کسی کا بھی روپ اپنا لیتی ہیں۔

ہی یونگ میک اپ سی کی حیران کن تبدیلی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں، جنہیں اب تک 5 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

ہی یونگ مائیکل جیکسن، مونا لیزا، ٹیلر سوفٹ اور جوہنی ڈیپ جیسی شخصیات کا روپ اپنا چکی ہیں۔

میک اپ آرٹس نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کا حیران کن روپ اپنانے کی ویڈیو شیئر کی۔

خاتون ہوتے ہی صرف میک اپ سے ہوتے ہی جوہنی ڈیپ بن جانا یقیناً خاصہ مشکل عمل ہوگا، تاہم اس ویڈیو میں ہی یونگ اسے باآسانی کرتی نظر آئیں۔

ایلبرٹ آینسٹائن سے ملاقات کے خواہشمند ہی یونگ کی یہ ویڈیو دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ ہی یونگ کوئی پہلی میک آرٹس نہیں جو میک اپ کی مدد سے خود کو تبدیلی کرلیتی ہوں۔

اس سے قبل روم سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ لوسیا پیٹالس نے بھی ایسے کئی حیران کن روپ میک اپ کی مدد سے اپنائے، جبکہ ان کی یہ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

متعلقہ خبریں