Daily Mashriq

اسکرین سے غائب فواد خان اپنی بہن کی شادی میں مصروف

اسکرین سے غائب فواد خان اپنی بہن کی شادی میں مصروف

پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اس وقت اپنی بہن کی شادی میں مصروف ہیں، جن کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فواد خان اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ نظر آئے، جبکہ ان دونوں کے انداز کو بھی خود سراہا جارہا ہے۔

فواد خان کی بہن کی مہندی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں اداکار نے سفید شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنا، جبکہ صدف نہایت خوبصورت سنہرے رنگ کے جوڑے میں نظر آئیں۔

 بارات کی تقریب کے دوران فواد خان اور ان کی اہلیہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، ان دونوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں فواد اپنی اہلیہ صدف کے بال ٹھیک کرتے نظر آئے۔فواد خان کی بہن ثناء نے اپنی بارات کی تقریب میں سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

 ولیمے کی تقریب میں فواد خان کی بہن نے نہایت خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جبکہ فواد خان سوٹ اور ان کی اہلیہ سیاہ رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں۔

 کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو فواد خان طویل عرصے سے اسکرینز سے غائب ہیں، جبکہ وہ کسی پروجیکٹ کا بھی حصہ نہیں بنے۔

ان کی فم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ بھی کئی سالوں سے جاری ہے، جس کا ٹریلر گزشتہ سال سامنے آیا تھا۔

متعلقہ خبریں