جتنی عزت جج اور جنرل کی ہوتی ہے سیاست دان کی بھی ہونی چاہیے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جتنی عزت جج اور جنرل کی ہوتی ہے سیاست دان کی بھی ہونی چاہیے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک:سیاستدان ملک کی ترقی کیلئے محنت کرتا ہےمگر  احتساب صرف سیاستدان کا ہوتا ہے ملک کی  ترقی کیلئے ووٹ اور سیاستدان کو عزت دینی ہوگی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

سیالکوٹ پسرور سڑک کو 2 رویہ کرنے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنی عزت ایک جج، جنرل اور سرکاری افسر کی ہوتی ہے اتنی ہی عزت سیاست دان کی بھی ہونی چاہیے،فیض آباد دھرنے کے دوران وزیر قانون زاہد حامد نے استعفیٰ دیا حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہ تھا، میں نے انہیں منع کیا لیکن انہوں نے پھر بھی استعفی دے کر شرافت اور خدمت کی سیاست کا معیار قائم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاستدان سب کچھ برداشت کرتا ہے اور ملک کی خدمت کرتا ہے، ملک چلانے کا کام سیاستدان ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے تمام فیصلے سرآنکھوں پر رکھے، سیاستدانوں کا ہر 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے، آج کام نہ کرنے والے اکٹھے ہوگئے۔

متعلقہ خبریں