Daily Mashriq


کوئٹہ:کوئلے کی کان میں حادثہ ،17افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ

کوئٹہ:کوئلے کی کان میں حادثہ ،17افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ

ویب ڈیسک:کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں کوئلے بیٹھ جانے کے باعث 17مزدور جاں بحق،متعدد مزدور تاحال لاپتا ہیں۔

 کوئٹہ کے علاقے  مارگٹ میں کوئلے کی بیٹھ جانے کے باعث کان میں کام کرنے والے درجنوں کانکن کان میں پھنس گئے۔

حادثے کا باعث جاں بحق ہونے والے 17افراد کی لاشیں نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت 20سے زائد افراد کان میں کام کر رہے تھے، کان میں کام کرنے والے مزید کانکنوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں